لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کردہ اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

جمعرات 12 جنوری 2017 18:38

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کردہ اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست ایل ڈی اے کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی، درخواست گزارلاہور کی طاہرہ آصف نے قرطبہ چوک پر دکان کا معقول معاوضہ نہ ملنے پر دائر درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایل ڈی اے نے درخواست گزار کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ نہیں کیا. درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ ایل ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کی درخواست پر فیصلہ کر کے معاوضہ ادا کر دیا گیا جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی �

(جاری ہے)