مصر میں پھنسے بحری جہاز کے پاکستانی عملے کی3 اہلکار واپس وطن پہنچ گئے

تینوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے مزید 10پاکستانی حکومتی امداد اور تعاون کے منتظر ہیں

جمعرات 12 جنوری 2017 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) مصر میں پھنسے بحری جہاز کے پاکستانی عملے کی3 اہلکار واپس وطن پہنچ گئے ہیںتینوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے مزید 10پاکستانی حکومتی امداد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے نیدر لینڈ جانے والے بحری جہاز ایم بی عکاس مصر میں فنی خرابی کے باعث پھنس گیا تھاجہاز کا مالک عملے کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر غائب ہو گیا جہاز کے عملے میں 17پاکستانی بھی شامل ہیں جن مین سے طبیعت خراب ہونے پر 3پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا جو پشاور کے باچا کان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے واپس آنے والے جہاز کے عملے کے ارکان فرید ون خان ،اکرام شاہ اور نجیب اللہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات اور تخت بھائی سے ہے واپس آنے والے عملے کے ارکان کا کہنا تھا کہ جہاز کا مالک مصری باشندہ ہے جہاز مر میں فنی خرابی کے باعث آگے نہیں جا سکتا تھا جس کے باعث جہاز کو وہیں روک دیا گیا اور مالک کی جانب سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو رہا ہے عملے کے پاس رقم بھی ختم ہو گئی اور نہایت مشکلات کا شکار ہیں جبکہ متعدد عملے کے ارکان سخت بیمار بھی ہیں ان کو بھی ہسپتال سے پیسے نہ ہونے کے باعث فارغ کیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بقایا جات جلد از جلد ادا کروانے اور ان کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :