ایل پی جی ڈسٹر بیوٹرز ایسوسی ایشن کی غیر معیاری سلنڈرز بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے حکومت کو دس دن کی ڈیڈ لائن

حکومت نے کارروائی نہ کی تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا، عرفان کھوکھر

جمعرات 12 جنوری 2017 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ایل پی جی ڈسٹر بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو دس دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے کارروائی نہ کی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک میں غیر معیاری سلنڈروں کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی جبکہ اوگرا نے غیر معیاری سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں غیرمعیاری سلنڈر تیار کرنیوالے چارسو کارخانے چل رہے ہیں، اگر غیر معیاری سلنڈر بنانے کا کا م نہ روکا گیا تو دس دن بعد عدالت سے رجوع کرونگا ایل پی جی کے سلنڈروں کے حفاظتی معیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،انہوں نے الزام لگا?ا کہ ایوانوں میں موجود لوگ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ،غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف قانون سازی میں تاخیر کی جا رہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کو ریگولیٹ کرنے کا مقاصد اس وقت حاصل ہو گا جب سپلائی ڈیمانڈ میں فرق نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بارہ لاکھ ٹن ایل پی جی فروخت ہوئی ہے ایل پی جی کی فروخت سے ایک سال میں بیالیس ارب روپے ریونیو حاصل ہوا ہے اور 2017 میں ایک سو ارب ریونیو حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ کہ ایل پی جی کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی درآمد پر.پالیسی بنانے سے قیمتوں پرکنٹرول کیاجاسکے گا ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کو ریگولیٹ کرنے کا مقآصد اس وقت حاصل ہو گا جب سپلائی ڈیمانڈ میں فرق نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :