اوپی ایف نے پچھلے دو سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے لئے کوئی ہسپتال تعمیر نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

جمعرات 12 جنوری 2017 18:32

اسلام آباد ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اوپی ایف نے پچھلے دو سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے لئے کوئی ہسپتال تعمیر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرپور اور ڈیرہ غازی خان میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ہسپتال تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سال میں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی جانب سے کوئی ہائوسنگ سکیم شروع نہیں کی گئی تاہم رائے رائے ونڈ روڈ لاہور میں او پی ایف ہائوسنگ سکیم فیز ٹو کی ترقی کے لئے کام شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :