موٹرسائیکل اور ٹرالرمیں تصادم ،دوسری جماعت کی طالبہ جاں بحق،3بچے زخمی

جمعرات 12 جنوری 2017 18:27

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) چشتیاں کے قریب ڈاہرانوالہ روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجہ میں کلاس دوئم کی طلبہ فاطمہ جاں بحق ہو گئی جبکہ تین طالب علم زخمی ہو گئے ،چک 140مراد کا زمیندار تصور حسین موٹرسائیکل کے ذریعے اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جارہاتھا کہ ڈاہرانوالہ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل کی ٹینکی پر بیٹھی فاطمہ گہری چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ،ورثا نے حادثہ کو اتفاقیہ قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :