ایل پی جی ڈسٹر بیوٹرز ایسوسی ایشن کی غیر معیاری سلنڈرز بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے حکومت کو دس دن کی ڈیڈ لائن

حکومت نے کارروائی نہ کی تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا، عرفان کھوکھر

جمعرات 12 جنوری 2017 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ایل پی جی ڈسٹر بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو دس دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے کارروائی نہ کی تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک میں غیر معیاری سلنڈروں کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی جبکہ اوگرا نے غیر معیاری سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں غیرمعیاری سلنڈر تیار کرنیوالے چارسو کارخانے چل رہے ہیں، اگر غیر معیاری سلنڈر بنانے کا کا م نہ روکا گیا تو دس دن بعد عدالت سے رجوع کرونگا ایل پی جی کے سلنڈروں کے حفاظتی معیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،انہوں نے الزام لگایا کہ ایوانوں میں موجود لوگ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ،غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف قانون سازی میں تاخیر کی جا رہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کو ریگولیٹ کرنے کا مقصد اس وقت حاصل ہو گا جب سپلائی ڈیمانڈ میں فرق نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :