سرگودھا، موٹروے پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر پابندی لگادی گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 16:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) موٹروے پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر کل سے پابندی لگادی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ملک بھر میں موٹروے پر ایسے افراد جو بغیر لائسنس گاڑیاں ڈرائیو کررہے ہوں گے موٹروے پولیس انہیں روک کر لائسنس نہ ہونے کی بنیاد پر چلان کرسکے گی اس ضمن میں آئی جی موٹروے کی جانب سے تمام موٹروے پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کل سے ملک بھر کے موٹروے پر بغیر لائسنس کے کوئی شخص گاڑی چلاتا پایا گیا تو اس کے خلاف چلان کیا جائے گا۔ جس کے لئے موٹروے پولیس نے کافی عرصہ سے یہ مہم چلا رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق 1997ء میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لاہور سے براستہ سرگودھا راولپنڈی تک موٹروے بنایا تھا جس کی مقبولیت کے بعد موٹروے کو دیگر صوبوں کے ساتھ بھی ملایا گیا اور اب مزید صوبوں کے ساتھ اس کو منسلک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تقریبا 19 سال موٹروے پر ہر وہ شخص گاڑی چلاتا رہا جسے گاڑی چلانا آتی تھی لیکن اب ایکسیڈنٹ اور ناتجربہ کاری کی بنیاد پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ موٹروے کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے لائسنس کا حامل شخص ہی موٹروے پر گاڑی چلائے گا۔ بصورت دیگر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :