پاکستان کو فاٹا میں دہشت گردوں سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں،امریکہ کا اعتراف
پاکستانی حکومت کو اس بات کو سمجھنا چاہیئے افغانستان کی سیکورٹی پاکستان اور بھارت کی بھی سیکورٹی ہے، یہ تینوں ممالک آپس میں جڑے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تینوں کو ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹورنر کی پریس بریفنگ
جمعرات 12 جنوری 2017 16:38
(جاری ہے)
صحافی کے اس سوال پر کہ کیا واشنگٹن کابل کے الزام کی حمایت کرتا ہے، مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ اس سوال کا مختصر جواب 'ہاں' ہے۔
مارک ٹونر نے کہا کہ ہم بہت واضح انداز میں عوامی سطح میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ان گروہوں کو محفوظ مقام نہ فراہم کرے، جو افغانستان میں حملے کرسکتے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کچھ بہتری آئی ہے اور ان محفوظ پناہ گاہوں سے نمٹنے کے لیے چند اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اب بھی مسئلہ برقرار ہے۔مارک ٹونر نے یہ بھی کہا کہ اس لیے امریکا پاکستان سے اپنا مطالبہ دہراتا ہے کہ تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے۔صحافی کے سوال پر کہ پاکستان کی جانب سے ان محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کے بعد کیا اس بات کی ضرورت ہے کہ امریکا پاکستان کی جانب اپنی پالیسی میں تبدیلی کری مار ٹونر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں سوائے اس کے یہ ایک اہم معاملہ ہے، یہ ایسا معاملہ ہے جسے میں باقاعدگی سے پاکستانی قیادت کے سامنے اٹھاتے ہیں، اس بات پر بحث کی جاسکتی ہے کہ یہ محفوظ پناہ گاہیں دور دراز علاقوں میں قائم ہیں اور پاکستان فوج کے پاس ان سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔یہ تبصرہ افغان پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے جڑواں دھماکوں کے بعد سامنے آیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، قندھار میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی کے ساتھ ساتھ کئی سفیر بھی زخمی ہوئے تھے۔دھماکوں کے فورا بعد کابل میں حکومتی ترجمان نے بتایا تھا کہ دہشت گرد جب چاہے افغانستان میں حملہ کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان نے انہیں فاٹا میں محفوظ پناہ گاہیں قائم رکھنے کی اجازت دی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی جانب سے اس الزام کو بیبنیاد قرار دیا جاچکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.