کشمیریوں نے قربانیوںکی لازوال مثال قائم کردی ‘ہماری سردمہری اور سستی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ابھی تک متنازعہ ہے ‘ آزادخطہ کے حکمرانوں اور عوام پر جہاد کشمیراسی طرح فرض ہے جس طرح پانچ وقت کی نماز‘ہماری حکومتیں بااختیارنہیں ہیں ان کے پاس فیصلے کرنے کا حق بھی نہیں جو امریکہ کہتاہے یہ مان لیتے ہیں

امیرجماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کاعمائدین بیس کیمپ کے ساتھ منعقدہ ظہرانے میں اظہار خیال

جمعرات 12 جنوری 2017 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) کشمیریوں نے قربانیوںکی لازوال مثال قائم کردی ،ہماری سردمہری اور سستی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ابھی تک متنازعہ ہے ،آزادخطہ کے حکمرانوں اور عوام پر جہاد کشمیراسی طرح فرض ہے جس طرح پانچ وقت کی نماز ۔ہماری حکومتیں بااختیارنہیں ہیں ان کے پاس فیصلے کرنے کا حق بھی نہیں جو امریکہ کہتاہے یہ مان لیتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیرجماعةالدعوہ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے گزشتہ روز عمائدین بیس کیمپ کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میںFIF کی طرف سے منعقدہ ظہرانے پر ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوںنے کہاکہ جب عوام کسی کام کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں تو حکومتیں مجبورہوتی ہیں عوامی مطالبات کوپوراکرنے کیلیے ۔اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ آزادخطہ کے عوام تاجر،وکلاء،ڈاکٹر،سول سوسائٹی کے لوگ کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے سڑکوں پر نکلیں عملاجہادمیں شریک ہوں یہ ذمہ داری بیس کیمپ کی حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام ہی مسئلہکشمیراور تحریک آزادی پر ہے پھر کیونکہ یہاں سے موثر اقدامات نہیں کیے جاتے ۔

(جاری ہے)

کیوں مجاہدین کو کھل کر معاونت نہیں کی جاتی ۔مسلمان کب سمجھے گا کہیہودوہنود کے اپنے مفاد ہیں وہ مسلمانوں کے مفاد کے لیے نہیں بربادی کے لیے کام کرتے ہیں ۔امریکہ بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدے کرتا ہے اس کو نیوکلیئر سپلائیرگروپ میں شامل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کررہاہے تو کیا امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کوئی اقدام کرے گا اقوام متحدہ نے آج تک مسلمانوں کے کوئی مثبت اقدام کیے ۔

پھر کیوں ہم اپنے مسائل خود حل کرنے پرمتوجہ نہیں ہیں ۔جو کفر کی سازشوں کے بے نقاب کرے ،بھارتی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے عیاں کرے ،کشمیریوں کے حق کی بات کرے اس کو کالعدم قراردے کر پابندیاں لگادیتے ہیں آخر قصور کیاہے ،اللہ قرآن کہتا کافر کبھی تمہارادوست نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ تم ان کی پیروی شروع نہ کردو۔ہم نے اپنے مسئلے خود حل کرنے ہیں آزادکشمیرمجاہدین نے آزادکروایا اس وقت پوری قوم ان کی پشتی بان تھی آج بھی قوم اپنافرض اداکرے مجاہدین مقبوضہ کشمیر آزادکرواسکتے ہیں ان کی مدد ہونی چاہیے برھان وانی کی شہادت کے بعد اٹھنے والی تحریک نے بھارت کی نیندیں حرام کردی ہیں مگر اس کووقت ہم دے رہے ہیں آزادکشمیر کے لوگ دے رہے ہیں یہ وقت تاریخی اہمیت کا حامل ہے دشمن اپنا پورازورلگارہاہے تحریک کو کمزور کرنے کے لیے فتنے پھیلا رہاہے سازشوں کے جال بن رہاہے روپیہ پیسہ پانی کی طرح بہارہاہے مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنے عمل سے ان سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں ہماری ذمہ داری ہے ہم بھی اپنا کرداراداکریں ۔

اس موقع پر تحریک آزادی کشمیرکے چی،ْرمین عبدالعزیز علوی، سیف اللہ خالد،حمیدالحسن،عبدالشکور،میجرگل زمان،حاجی خورشید،امتیازمیر،اعجازکیانی،علی گیلانی،خواجہ اویس،حاجی امتیاز، مرزا عارف، طارق ڈار،عبداللہ خان، ندیم میر،شیخ شوکت رشید،کامران شاہ،جمیل کیانی،مدثرعباسی،غفورعباسی ،ظہورعباسی،عبدالوحید گیلانی،ندیم ملک سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں