کشمیر کارڈیالوجی سنٹر میرپور میںمیڈیکل سٹور ضروری ہو چکا ہے کیونکہ دن بدن مریضوں کی تعدا دمیں اضافہ ہو رہا ہے ‘ کے آئی سی حکام میڈیکل سٹور کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں

سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر ڈاکٹر اکرم چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 12 جنوری 2017 16:18

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر ڈاکٹر اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کارڈیالوجی سنٹر میرپور میںمیڈیکل سٹور ضروری ہو چکا ہے کیونکہ دن بدن مریضوں کی تعدا دمیں اضافہ ہو رہا ہے ۔ کے آئی سی حکام میڈیکل سٹور کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جب کوئی مریض ایمرجنسی صورتحال میں کے آئی سی میرپور میں آتا ہے تو لواحقین کو نسخہ تھما کر میاںمحمد روڈ اور دیگر جگہوں پر قائم میڈیکل سٹوروں پر بھیج دیاجاتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کے آئی سی کی بلڈنگ میں میڈیکل سٹور قائم کر دیاجائے تو مریضوں کو سہولیات میسر آئے گی اور جانوں کے ضیاع کا خدشہ کم ہو جائیگا۔ کے آئی سی حکام فوری طور پر کشمیر کارڈیالوجی سنٹر میرپور میں میڈیکل سٹور کے قیام کیلئے اخبارات میں ٹینڈر کیلئے اشتہار مشتہر کریں تاکہ شفاف طریہ سے میڈیکل سٹور کا ٹھیکہ ہو سکے جو ادارہ اور مریضوں کے مفاد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :