طلبہ یونین پر پابندی کے باعث طلبہ کو کیٹ واک کے لئے ایان علی کو بلانا پڑا، سینٹر نہال ہاشمی

طلبہ یونینز کے تحت تقریری کوئز کے مقابلے کتاب میلے ٹورنامنٹ ادبی محافل مشاعرے ہوتے تھے، طلبہ یونین پر پابندی لگا کر نظریاتی نعروں کو دفن کردیا گیا اور القاعدہ کی طرف چلے گئے ْ مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینٹر نہال ہاشمی کاسینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 15:56

طلبہ یونین پر پابندی کے باعث طلبہ کو کیٹ واک کے لئے ایان علی کو بلانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینٹر نہال ہاشمی نے کہا طلبہ یونین پر پابندی کے باعث طلبہ کو کیٹ واک کے لئے ایان علی کو بلانا پڑا اور لوگ داعش کی طرف دیکھنے لگے اس امر کا اظہار انھوں نے جمعرات کو سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا اجلاس طلبہ یونین کی بحالی کے لئے ہو۔

سینٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اچھے لوگ طلبہ یونینز کی وجہ سے ملے خوف زدہ آمر نے اپنے خوف کو ختم کرنے کے لئے یہ کام کیا۔طلبہ یونینز کی سرگرمیاں ختم ہوئیں تو طلبہ نے کیٹ واک کے لئے ایان علی کو بلایا یا اور القاعدہ کی طرف چلے گئے اور ماضی میں جامعات میں القاعدہ کے لوگ پکڑے بھی گئے ہیں اگر طلبہ یونین بحال رہتیں تو طلبہ سرگرمیوں کے لئے کسی اور طرف نہ دیکھتے کیونکہ طلبہ یونینز کے تحت تقریری کوئز کے مقابلے کتاب میلے ٹورنامنٹ ادبی محافل مشاعرے ہوتے تھے نظریات کی سیاست کو فروغ مل رہا تھا طلبہ یونین پر پابندی لگا کر نظریاتی نعروں کو دفن کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ا عجاز شفیع سے لیکر جاوید ہاشمی تک قابل لوگ اس وقت طلبہ یونین کے روح روا ں رہے۔ اگر آپ نے طلبہ یونین بحال نہیں کرنی تو تمام تنظیموں پر پابندی عائد کر دیں ۔ جامعات میںآج رینجرز کا رویہ تضحیک آمیز ہے جس کی وجہ سے طلبہ میں وردی والوں کیخلاف نفرت پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا طلبہ کی یونین سرگرمیوں پر پابندی کے ذریعے جان بوجھ کر وردی والوں اور ادرواں کیخلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔