گھریلو ناچاقی پر پھندا لگا کر بیوی کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 12 جنوری 2017 15:51

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) نواحی علاقے دودھ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے رشتہ داروں سے مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پھندا لگا کر موت کی نیند سلا دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خضر حیات کی کچھ عر صہ قبل شادی حافظ آباد کی تسمیہ بی بی سے ہوئی تھی ، گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ مقتولہ کی ماں شہناز بی بی کی مدعیت میں خضر حیات ، غلام حیدر ، عامر ، بشری بی بی ، مظہر ، محمد ایوب اور مختار کیخلاف قتل کے شبہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :