غزہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،رات کو روشنی کے گولوں سے علاقہ روشن ہوگیا ، لوگ خوف وہراس کا شکار

جمعرات 12 جنوری 2017 15:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی اور رات کے وقت مسلسل روشنی کے گولے چھوڑے جاتے رہے جس کے نتیجے میں نہ صرف علاقہ روشن ہو گیا بلکہ شہری خوف کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے’ابومطیبق‘ فوجی کیمپ سے المغازی پناہ گزین کیمپ پر روشنی کے گولے برسائے اور مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقہ روشنی سے چمک اٹھا۔

غزہ کے مشرقی اور وسطی علاقے عموما صہیونی فوج کی فائرنگ اور دراندازی کا شکار رہتے ہیں۔ 2014ء کی جنگ کے بعد طے پائے جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض فوجی سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کبھی غزہ کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور کبھی فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :