ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کی جنرل سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی علی اکبرسے ملاقات ،والدکے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 12 جنوری 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبر میں سنیئر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی پنجاب اسمبلی علی اکبرسے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علی اکبرسے ان کے والدکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوران کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔۔اس موقع پر محمد اکبر سٹاف افیسر برائے ڈپٹی سپیکر ، رائو ماجد علی PRO، حماد چیمہ، محمد تنویر اشرف ، افخار ہزاروی، خرم شہزاد ، شفقت علی ، سخی محمد جاوید ،مقبول حسین سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :