خیبر پختونخوا کے محکمہ بینوولنٹ نے گریڈ ایک تا 15 کے سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا

جمعرات 12 جنوری 2017 15:46

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے محکمہ بینوولنٹ نے صوبہ بھر کے گریڈ ایک تا 15 کے سرکاری ملازمین کو گھر کی تعمیر اور موٹر سائیکل کیلئے بلاسود قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا، بلاسود قرضہ کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری مقرر کی گئی ہے، سکیم کیلئے 80 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، قرضہ فارم محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ بینوولنٹ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین گریڈ ایک تا 15 ملازمین کیلئے 80 ملین اور سول ملازمین کیلئے 30 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین گریڈ ایک تا 15 کو گھر کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ملیں گے جس کو ماہانہ 1040 روپے اقساط پر واپس کیا جا سکے گا جبکہ اس قرضہ کیلئے درخواست فارم شناختی کارڈ اور بیان حلفی کی مکمل فائل محکمہ اکائونٹ کے بعد جاری کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :