ہری پور،موبائل شاپ کے مالک سجاد کو4 نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

جمعرات 12 جنوری 2017 15:46

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پولیس چوکی پی ٹی آئی کی حدود میں4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل شاپ کے مالک کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ دکانداروں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پولیس چوکی پی ٹی آئی کی حدود میں ٹپ ٹاپ میں واقع موبائل شاپ کے مالک سجاد کو4 نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 57 ہزار روپے کی نقدی اور5 عدد قیمتی موبائل سے محروم کر دیا۔ ملزمان ۔ پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :