ایسی جمہوریت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کیا فائدہ جو غریب کے جان مال کا تحفظ نہیں کر سکتے،یہ معاشرہ غریب محنت کشوں کو اورنج لائین میں مرنے والوں جیسی موت دیتا ہے،کیا اس ملک میں کوئی طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر سکتا ہے

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر کا اورنج لائین ٹرین پر کام کرنیوالے 7مزدوروں کی ہلاکت پر دکھ کا ااظہار

جمعرات 12 جنوری 2017 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہ ہے کہ اورنج لائین ٹرین پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کی موت کی سزا کسے ملے گی ان مزدوروں کا خون تعمیراتی کمپنی، مالکان یا پنجاب حکومت میں سے کس کے ذمے ہو گا جمعرات کوانہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

اورنج لائین ٹرین پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا ااطہار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاشرے میں غریب کی بچی کو ننھی طیبہ جیسے دردناک سلوک کا سامنا رہتا ہے اور غریب محنت کشوں کو اورنج لائین میں مرنے والوں جیسی موت دیتا ہی کیا اس ملک میں کوئی طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر سکتا ہی کیا طیبہ پر ظلم کرنے اور مزدوروں کو اورنج لائین جیسی موت دینے والوں کو کوئی سزا دے سکتا ہی اسد عمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ظلم و سفاکیت کیخلاف آواز اٹھائے تو اسے جمہوریت کا درس سننے کو ملتا ہی ایسی جمہوریت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کیا فائدہ جو غریب کے جان مال کا تحفظ نہیں کر سکت

متعلقہ عنوان :