اسلام آباد ،ْ ضلعی انتظامیہ ،سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد کی 4روزہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہوگی

ضلعی انتظامیہ نے حالیہ مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے ہر بچے تک پولیو ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 12 جنوری 2017 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ،سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد کی 4روزہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ نے حالیہ مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے ہر بچے تک پولیو ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور یہ مہم 19جنوری 2017تک جاری رہے گی۔

پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو ورکروں کی تربیت اور انہیں مہم کے دوران سکیورٹی کی فراہمی جیسے امور کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے ، ٹریفک پولیس، عالمی ادارہ صحت ،یونیسیف ، قومی ادارہ صحت ، پولیو ورکرز ، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بھی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں جائزہ اجلاس منعقد کیاگیا اور ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے اس موقع پر شہری علاقوں میں پولیو مہم کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایاکہ سی ڈی اے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ نے بھی16سے 19جنوری2017ء پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں اسلام آباد کے سیکٹروں ،د یہی علاقوں اورگردونواح میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ہیلتھ سروسز ڈاریکٹوریٹ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیی427موبائل ٹیمیں،83مستقل ٹیمیںاور43ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسلام آباد کو 20مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ 20زونل سپروائزر اور 93ایریا انچارج اس مہم کی نگرانی کریں گے ،1023پولیو ورکرز اس مہم میں حصہ لیں گے۔

پولیو مہم میں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کے 50ڈاکٹر ز بھی سی ڈی اے کا حصہ ہوں گے۔بتایاگیاکہ 100فیصد اہداف کو پورا کرنے کے لے سول سوسائٹی میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے اور گھر گھر مہم کے علاوہ ٹرانزٹ مقامات ،سٹیشنز کے رش آوروں پر بھی ٹیمیں موجود رہیں گی۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں تاکہ 100فیصد رسائی کے ہدف کو پوراکیاجائے سکے۔ یہ مہم 16جنوری سے 19جنوری 2017ء تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :