غیرمعیاری کوکنگ آئل کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس ،ْسپریم کورٹ نے دس روز میں اسٹورز پر دستیاب ا شیا کی فہرست طلب کر لیں

عدالت کو صرف کھانے پینے کی اشیا سے واسطہ ہے ،ْیوٹیلٹی اسٹور پر فروخت ہونیوالے شیمپو اورکریموں سے کوئی سروکار نہیں ،ْچیف جسٹس

جمعرات 12 جنوری 2017 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے غیرمعیاری کوکنگ آئل کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دس روز میں اسٹورز پر دستیاب ا شیا کی فہرست طلب کر لیں جبکہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے ریمارکس دئیے ہیںکہ عدالت کو صرف کھانے پینے کی اشیا سے واسطہ ہے ،ْیوٹیلٹی اسٹور پر فروخت ہونیوالے شیمپو اورکریموں سے کوئی سروکار نہیں ۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی اسٹورز اور وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ اچھی لکھی گئی ہے ،ْعام رائے ہے کہ پیپر میں سب اچھا ہوتا ہے ، حقیقت مختلف ہوتی ہے ۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق گھی اور آئل کمپنیزکی قیمتوں سے متعلق بات چیت جاری ہے ،ْ حکام نے تسلیم کیا کہ فروخت ہونے والا گھی غیر معیاری تھا ۔حکام کے مطابق وہ یوٹیلیٹی اسٹورزپربیچاجانیوالاغیرمعیاری گھی اور کوکنگ آئل بند کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیاء کامعیارجانچنے کیلئے قواعد بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں اوریوٹیلیٹی اسٹورز پر چیکنگ کا نظام بنانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :