سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف، ہسپتال میں طبی معائنہ

تمام ٹیسٹ کلئیر ہیں، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد گھر واپس بھجوا دیا گیا ،ہسپتال ذرائع

جمعرات 12 جنوری 2017 14:19

سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف، ہسپتال میں طبی معائنہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور درد کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق پرویز رشید کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کی اجازت سے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں وقت پر تجویز کردہ ادویات لینے، مکمل آرام، کسی بھی قسم کا ذہنی دباؤ نہ لینے اور مکمل پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :