ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون، موٹرسائیکل سے محروم

جمعرات 12 جنوری 2017 14:04

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میںموبائل فون، موٹرسائیکل اور مویشی لوٹ لیے گئے ‘تفصیل کے مطابق نواحی گائوں53/SP کے رہائشی محمد بلال کا بیٹا علی رضا اپنے دوست صدی احمد کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر PKK16-53پر سوار شہر سے گھر واپس جارہے تھے کہ15لاٹ کے نزدیک 2نامعلوم ڈاکوئوں نے زبردستی روک کر موبائل فون اور موٹرسائیکل مالیت53500 روپے چھین لی اور فرار ہوگئے جبکہ نواحی گائوں بلاڑہ لکھوکا میں سلمان خاں نے احاطہ مویشیاں سے سرور نے تین کس ساتھیوں سے ملکر بھینس مالیت -4 لاکھ روپے چرالی اور نواحی گائوں بلاڑہ دلاور میں سعید احمد کے کھیت سے محمد ارشد نے 3۔

(جاری ہے)

ساتھیوں سے ملکر 80000روپے مالیت کے کراس ،پٹہ وغیرہ چوری کرلیا‘ تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :