ملتان ،ْدنیا پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ،ْ تین فرار

رات گئے 5 ڈاکو واردات کرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس نے پیچھا کیا ہلاک ڈاکو ڈکیتی ،ْراہ زنی ،ْنقب زنی اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ،ْپولیس

جمعرات 12 جنوری 2017 13:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) دنیا پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور3 فرارہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ملتان میں دنیا پورروڈ پررات گئے 5 ڈاکو واردات کرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس نے ان کا پیچھا کیا ،ْ خود کو پولیس کے گھیرے میں پاکرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ،ْ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک اور3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ڈکیتی ،ْراہ زنی ،ْنقب زنی اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ،ْان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ،ْ پولیس نے ڈاکوئوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ،ْ دیگرساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ۔