ثابت ہوگیا وزیراعظم کے پاس اپنے دفاع کیلئے کچھ نہیں ، عدالت میں نوازشریف اوران کے وکلا کی قلعی کھل گئی، وزیر اعظم بچوں کو پیسے دے سکتے ہیں لیکن ذرائع نہیں بتا سکتے، ہر سماعت پرپیش کی جانیوالی دستاویزات بدل جاتی ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نعیم الحق اور فوادچوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 13:26

ثابت ہوگیا وزیراعظم کے پاس اپنے دفاع کیلئے کچھ نہیں ، عدالت میں نوازشریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نعیم الحق اور فوادچوہدری نے کہاہے کہ عدالت میں نوازشریف اوران کے وکلا کی قلعی کھل گئی، جبکہ ثابت ہوگیا نوازشریف کے پاس اپنے دفاع کیلئیکچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ میں تقریر لکھ کر لائے تھے، جبکہ ان کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی تقریر سے نکلنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں تین الزامات پر بات ہوئی جبکہ کل بھی جھوٹ بولا جا رہا تھا اور آج بھی جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم بچوں کو پیسے دے سکتے ہیں لیکن ذرائع نہیں بتا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سماعت پرپیش کیے جانیوالی دستاویزات بدل جاتی ہیں۔ وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل کی تقریر پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکتا، ایسا لگتا ہے وزیر اعظم کے پاس دبئی میں لگائی گئی فیکٹری کا کوئی ثبوت نہیں۔