تھائی لینڈ میں سیلاب سے ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخ4 سال کی بلند سطح پر

جمعرات 12 جنوری 2017 12:58

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) دنیا میں ربڑ کی پیداوار دینے والے بڑے ملک تھائی لینڈ میں سیلاب آنے سے ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخ4 سال کی بلند سطح پر آگئے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں ماہ جون کیلئے ربڑ کی سپلائی290 ین(2.51 ڈالر) فی کلوگرام میں طے ہوئی۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے ربڑ کی سپلائی19,555 یوآن(2,822ڈالر) فی ٹن میں طے ہوئی جبکہ سنگاپور ایکسچینج میں فروری کیلئے ربڑ کے فی کلونرخ میں 2سینٹ سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :