بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے فورسز کوکشمیری رہنمائوںکی کڑی نگرانی کی ہدایت

سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، شبیراحمد شاہ و دیگرکی سرگرمیوں کا ریکارڈ تیار کیا جائے

جمعرات 12 جنوری 2017 12:24

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) بھارتی وزارت داخلہ نے جموںوکشمیرمیں تعینات بھارتی فورسز سے کہاہے کہ وہ حریت رہنمائوںکی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

قابض کٹھ پتلی نے وزارت داخلہ کو بتایا کہ رہا ہونیوالے حریت رہنمائوں کی سرگرمیوںکی نگرانی کا ایک موثر نظام موجود ہے جبکہ وزارت نے بھی براہ راست طورپر متعدد حریت رہنمائوں کی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی ہے ۔ وزارت داخلہ نے انتظامیہ سے کہاکہ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ،محمد یاسین ملک اور شبیراحمد شاہ سمیت حریت رہنمائوں کی سرگرمیوں کا ریکارڈ تیار کرے ۔