ٹیکسلا:خالہ خالو سمیت6افراد کا قاتل ٹریفک حادثے میں ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 12 جنوری 2017 10:46

ٹیکسلا:خالہ خالو سمیت6افراد کا قاتل ٹریفک حادثے میں ہلاک

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری۔2017ء) ٹیکسلا میں اپنی خالہ اور خالو سمیت چھ افراد کے قتل میں ملوث حمزہ نامی ملزم پنڈی بھٹیاں کےقریب ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ واہ صدر پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے لوسر شرفو میں چھ افراد کےقتل کے ملزم حمزہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ملزم اپنی خالہ روبینہ، خالو احتشام، ان کی والدہ فوزیہ، ملازم جاوید، مہمان خاتون رضیہ اور اس کی تین سالہ بیٹی کو قتل کرکے فرار ہوا تھا ۔ ذرائع کےمطابق ملزم کچھ عرصے سے اپنے خالواحتشام سے زیور اور پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :