چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/01/2017 - 00:22:48 وقت اشاعت: 12/01/2017 - 00:09:32 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:23:18 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:23:16 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:22:18 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:12:40 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:12:40 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:12:39 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:12:15 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:12:14 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:12:14
- مزید خبریں

لاہور

چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو بازیابی کے بعد والدین سے ملا دیا

گمشدہ و لا پتہ بچوں کو بازیاب کرا کر والدین سے ملانا وہ خدمت ہے جس کا کوئی مول نہیں، شہباز شریف , سب کو ملکر نیک کام کو مزید آگے بڑھانا ہے،اسے جہاد سمجھنا ہے ، ہمیں ایسے کاموں کیلئے کمر کس کر میدان عمل میں آگے آنا ہو گا , جگر گوشوں کو انکے والدین سے ملانا بڑی عبادت ہے،اس کے ذریعے یکجہتی ، ہمدردی اور نیکی کا پیغام عام ہوا ہے , چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے،ادارہ مزید متحرک انداز سے اس نیک کام کو آگے بڑھائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے بازیاب کرانے کے بعد آج ان کے والدین سے ملا دیا ہے جبکہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے اور اس کے والدین کو افغانستان میں ٹریس کر لیا گیا ہے جس کے بعد یہ بچہ بھی ضروری کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا جائے گا -گمشدہ و لا پتہ بچوں کی بازیابی کے بعد ان کے والدین سے ملانے کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گمشدہ اور لا پتہ بچوں کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے والدین کے ساتھ ملانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج کی شام بہت با برکت ہے جب بچھڑے ہوئے جگرگوشے اپنے ماں باپ سے مل رہے ہیں -چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے ذریعے یہ نیک کاوش ہوئی ہے -اس میں سندھ اور خبیر پختونخوا کی حکومتوں کا تعاون بھی شامل رہا ہے - ہم سب کو ملکر یہ نیک کام کو مزید آگے بڑھانا ہے اور اسے جہاد سمجھنا ہے - انہوںنے کہا کہ جن کے جگر گوشے اپنے ماں باپ سے آج ملے ہیں وہ آپ سب کو دعائیں دے رہے ہیں - یہ انسانیت کی وہ خدمت ہے جس کا کوئی مول نہیں - آج جگر گوشوں کو والدین کے ساتھ ملانے کے ذریعے یکجہتی ، ہمدردی اور نیکی کا پیغام عام ہوا ہے -ہمیں ایسے نیک کاموں کیلئے کمر کس کر میدان عمل میں آگے آنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب انتہائی فعال کردار ادا کر رہا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ چند ماہ قبل بچوں کے لا پتہ ہونے کے حوالے سے ایک ناخوشگوار فضا بنائی گئی-چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور صوبے کے دیگر اداروں نے اس حوالے سے انتہائی مربوط طریقے سے کام کیا- اس ضمن میںبچوں کو نہ صرف ڈھونڈا گیا بلکہ انہیں بازیاب بھی کرایا گیا- چائلڈ پروٹیکشن

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/01/2017 - 23:22:18 :وقت اشاعت