ایک ہفتے کے اندر تمام جاں بحق اور زخمیوں کوچیکس کی ادائیگی کو مکمل کیا جائے،کسی قسم کی کوتاہی اور تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،کمشنر قلا ت ڈو یژن محمد ہاشم غلزئی

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

کوئٹہ ۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) کمشنر قلا ت ڈو یژن محمد ہاشم غلزئی کے زیر صدا رت سا نحہ گڈانی کے متا ثرین کو معا وضوں کی ادا ئیگی سے متعلق اقدا ما ت کا جا ئز ہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلا س میں ڈی آئی جی پولیس قلات ریجن احسان منظور ،ایس ایس پی لسبیلہ جعفر خان ،ڈی ایس پی سی آئی اے ملک عبدالجبار رونجھو ،گڈانی لیبر ورکرزیونین کے رہنما بشیر احمد محمودانی، گڈانی شپ بریکنگ لیبر یو نین جنرل سیکرٹری بابو عبدالکریم جان ،شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوںاخلاق میمن،رفیق ،غنی سیٹھ کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور گڈانی معاوضہ کمیٹی کے اراکین چئیرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ،تحصیلدار گڈانی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں معاوضوں کی عدائیگی کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا کمیٹی کے ممبر گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے نمائندے نے کمشنر قلات ڈویژن کو اجلاس میں بتایا کہ سانحہ گڈانی کے جاں بحق چار مقامی محنت کشوں اور دس زخمیوں کو ادائیگی کردی گئی ہے اور دیگر جاں بحق وزخمیوں کو ادائیگی کا سلسلہ ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سانحہ گڈانی یکم2016کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے ہر محنت کش کو 15لاکھ روپے شدید زخمی کو ایک لاکھ اور کم زخمی کو 50ہزار روپے کی امداد کا طریقہ کا ر شپ بریکرز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں مرتب کیا ہے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے اجلاس کے دوران گڈانی سانحہ کے متاثرین اورگڈانی کے لاپتہ دو محنت کشوںکے لواحقین کو فوری ادائیگی کے لئے انتظامی افسران کو جلد از جلدمعاوضوں سے متعلق امور نمٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام جاں بحق اور زخمیوں کوچیکس کی ادائیگی کو مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ معاوضہ کمیٹی کے اراکین سانحہ کے جاں بحق افراد کے حق داروں کو معاوضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں دفتری کاغذات تیار کرنے میں تعاون کریں اجلاس میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60کے ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پانچ محنت کشوں اور 8جنوری 2017کو کام کے دوران حادثاتی طور پر جاں بحق مقامی محنت کش کے لواحقین کو بھی فوری امدادی چیکس جاری کرنے کے لئے احکامات جاری کئے شپ بریکرز کے نمائندوں نے انتظامی افسران کی مشاورت سے 9جنوری کے سانحہ میں جاں بحق پانچوں محنت کشوں کے لواحقین کو فی کس 15لاکھ روپے ادائیگی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :