پاکستان میں بد ھ مت کے آثار تھائی زائرین کیلئے بے حد مقدس اور اہمیت کے حامل ہیں

منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان کی تھائی لینڈ کے سفیر سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 23:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان میں بد ھ مت کے آثار تھائی زائرین کیلئے بے حد مقدس اور اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ بات چوہدری عبدالغفور خان منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے تھائی سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ اب ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی باعث گزشتہ دو سالوں میں تھائی لینڈکے سیاحوں کی تعداد میں نمایا ں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں بدھ مت کے مقدس مقامات کی مناسب تشہیر سے تھائی سیاحوں کی پاکستان آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ تھائی لینڈ کے سفیر نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو بتایا کہ ہر سال دنیا بھرسی33 ملین سیاح تھائی لینڈآئے اورتھائی لینڈ میں آنے والے سیا حوں کو دنیا کی جدید ترین سیاحتی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کے سفیر نے چوہدری عبدالغفور خان ،ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو تھائی لینڈ کے دورے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھائی لینڈ کے دورے کے دوران تھائی لینڈ کے سیاحتی شعبے اور سیاحوں کیلئے بنائی جانے والی ٹورسٹ پولیس کے سربراہان سے ملاقات کریں گے اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی اور تجربات سے استعفادہ حاصل کریں گے۔

ایم ڈی نے کہ دونوں ملکوں میں فوڈ فیسٹیول منعقد کیئے جانے کی ضرورت پرزُور دیا اور تھائی لینڈ حکومت پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری میں تربیت دے گا۔ دونوں ملکوں کی سیاحت کی ترقی کیلئے ٹور پیکجز متعارف کرئے جائیں گے۔ایم ڈی نے تھائی لینڈ کے سفیر کو بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن جلد ہی گندھارا کیلئے پبلسٹی میٹریل تھائی زبان میں پرنٹ کرائے گی۔

ایم ڈی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جس سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ پی ٹی ڈی سی تھائی لینڈ کے ٹریول رائیٹر کو پاکستان میں مدعو کرے گا تا کہ وہ پاکستان میں موجود آثارِقدیمہ اور سیاحتی مقامات کوپرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر متعارف کروائیں گے جس سے تھائی لینڈ کے سیاح پاکستان کا رُخ کریں گے ۔

وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق سیاحت کو ترقی دینے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت کو زور دیا۔ سیاحت کی ترقی کیلئے تھائی آئیر لائین کے ساتھ جلد ہی معاہدے کی تشکیل کیلئے کوشش کی جار رہی ہیں ۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے تھائی لینڈ کے سفیر کو بتایا کہ پی ٹی ڈی سی پہلے ہی ریلجیس ٹورازم ، ایکو ٹورازم، ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہے ۔

ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے تھائی لینڈ کے سفیر کو پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس آنے اور کھیوڑہ سالٹ مائینز کے دورے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے بخوشی دعوت قبول کی ۔ سیاحتی سفیر نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو بتا یا کہ جلد ہی مذہبی سکالرز کا وفد پاکستان کے دورے پر بھیجوایا جائے گا جو کہ گنداھار کے آثارِقدیمہ کا دورہ کرے گا۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی مذہبی سکالرز کے وفد کو دورہِ پاکستان کے دوران تمام سہولیات فراہم کرئے گی۔

سفیر نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو بتایا کہ پاکستان بھی دوسرے ممالک کی طرح نیا سلوگن متعارف کروائے جس طرح امیزنگ تھائی لینڈ ، ملائشیا ٹرولی ایشیا ہے۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی پہلے ہی نیا سلوگن ٹرولی پیراڈائز پاکستان متعارف کراچکا ہے۔تھائی سفیر نے تھائی لینڈ میں بدھا ہیرٹیج پر ایگزبیشن منعقد کروانے پر زُور دیاتا کہ تھائی لینڈ کے بد مت سے متعلق سیاح پاکستان میں ان کے مذہبی مقاما ت کو دیکھنے کیلئے آئیں۔

ملاقات کے اختتام پر چوہدری عبدالغفور خان، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی تھائی لینڈ کے سفیر کو سوئینر پیش کیا ۔ آخر میں تھائی لینڈ کے سفیر نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا سفارتخانے کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ملک میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے ہونے والی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :