ڈونلڈ ٹرمپ کا کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان ، اوباما انتظامیہ پر داعش کی تخلیق کا الزام
میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا،روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے ،میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے، اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا،صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ، ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا، جب بھی ملک سے باہر جاتاہوں احتیاط کا مظاہرہ کرتا ہوں ، سیکیورٹی افسران کو بتاتا ہوں کہ کیمروں سے ہوشیار رہیں ،امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی پریس کانفرنس
بدھ 11 جنوری 2017 23:08
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان او ر اوباما انتظامیہ پر داعش کی تخلیق کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا،روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے ،میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے، اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا،صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ، ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر منتخب ہونے کیبعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے۔(جاری ہے)
انھوںنے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ،امریکی تاریخ میں روزگار کے سب سے مواقع پیدا کروں گا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نامزدارکان اپنا کام بہتر طریقے سے کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا ۔انکا کہنا تھاکہ میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا۔ روس سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ پر بات نہیں کروں گا ،روس سے متعلق افواہیں مخالفین پھیلا رہے ہیں ،جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔انھوں نے کہاکہ روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے بلکہ یہ میرے اور امریکہ کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جب بھی ملک سے باہر جاتاہوں احتیاط کا مظاہرہ کرتا ہوں ، سیکیورٹی افسران کو بتاتا ہوں کہ کیمروں سے ہوشیار رہیں ،کیا کوئی میرے خلاف جاری خبر پر یقین کرے گا انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا ،رپورٹرز کو مجھ سے زیادہ میرے ٹیکس ریٹرن کی فکر ہے ۔انھوںنے کہا کہ روسی ہیکنگ کی معلومات افشاں ہونا شرمناک ہے ،روسی ہیکنگ کی کہانیاں جھوٹی ہیں جو کچھ لوگوںنے بتائی ہیں ،ر وس ہمیں داعش کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.