سینیٹر شاہی سید نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج کااظہار

بدھ 11 جنوری 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم شعبہ قانون کا ایک بڑا نام تھے ان کے انتقال پر سے قوم ایک اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے .

متعلقہ عنوان :