پیپلزپارٹی کی سعودی عرب کی سربراہی میں 34ممالک کے اتحاد کی سربراہی کیلئے جنرل (ر)راحیل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:10:33 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:30:45 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:41 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:40 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:38 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:37 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:35 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:33 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:08:32 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:06:52 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 23:06:50
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

پیپلزپارٹی کی سعودی عرب کی سربراہی میں 34ممالک کے اتحاد کی سربراہی کیلئے جنرل (ر)راحیل شریف کی تقرری کی مخالفت

راحیل شریف کی تقرری کے دوررس مضمرات پاکستان پر ہوں گے،یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لئے بنایا گیا تھا ، جان بوجھ کر اس اتحاد میں شیعہ ممالک ایران، عراق اور شام کو شامل نہ کرنے سے اسے سنی ممالک کا ایک ایسا اتحاد سمجھا گیا ہے ، یہ علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لئے ہے،پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں بحث کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے سعودی عرب کی سربراہی میں 34ممالک کے اتحاد کی سربراہی کے لئے جنرل (ر)راحیل شریف کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس کے دوررس مضمرات پاکستان پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لئے بنایا گیا تھا تاہم جان بوجھ کر اس اتحاد میں شیعہ ممالک ایران، عراق اور شام کو شامل نہ کرنے سے اسے سنی ممالک کا ایک ایسا اتحاد سمجھا گیا ہے جو علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لئے ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر آئندہ ایران بھی اسی طرح کا ایک اتحاد شیعہ ممالک کو ملا کر بنا لے اور پاکستان کے کسی سینئر فوجی کمانڈر کو اس کی سربراہی کے لئے دعوت دے تو کیا ہوگا انہوں نے خبردار کیا کہ جنرل راحیل شریف کی یہ تقرری تباہی کی ترکیب ہوگی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر اس فوجی اتحاد میں شمولیت کو مسترد کر دیا تھا۔

اگر حال ہی میں ایک ریٹائر ہونے والا جنرل جی ایچ کیو سے سیدھا اس اتحاد کی سربراہی کے لئے چلا جائے تو اس کے بہت ہی تکلیف دہ اور غلط پیغام جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے قوم سے جو احترام حاصل کیا ہے وہ پہلے کسی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/01/2017 - 23:08:37 :وقت اشاعت