بلاول بھٹو زرداری کا ایران کے سفارتخانے کا دورہ،سابق صدر علی ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت

بدھ 11 جنوری 2017 23:06

بلاول بھٹو زرداری کا ایران کے سفارتخانے کا دورہ،سابق صدر علی ہاشمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر الزمان کائرہ سمیت رہنما بھی موجود تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق ایرانی صدر کی خدمات کو سراہا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے رکھی گئی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ سفارتخانہ پہنچنے پر ایران کے ایمبسیڈر جناب مہدی ہنردوست نے ان کا استقبال کیا۔