سائیکالوجسٹس کو دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کی نفسیات سے آگاہی اور علاج بارے دو روزہ تربیتی ورکشاپ شروع

بدھ 11 جنوری 2017 23:04

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام فیصل آباد اور دیگر ملحقہ اضلاع کے سائیکیٹری ٹریزر اور مختلف اداروں کے سائیکالوجسٹس کو دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کی نفسیات سے آگاہی اور علاج کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں شروع ہو گئی۔

سائیکیٹرسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سائرہ خاں ‘ سائیکالوجسٹس ثمرین افضل‘ فیض محی الدین ‘شائستہ ارشاد ‘ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے کہا کہ ذہنی امراض کے مریضوں کو نیند کی کمی ‘ کام میں دل اور بھوک نہ لگنا ‘ بے چینی ‘ اداسی ‘ عدم توجہی اور ایسی نوعیت کی دیگر شکایات درپیش ہوتی ہیں جس کی صورت میں سائیکالوجسٹ ڈاکٹرز کو مریضوںکی نفسیات کے مطابق علاج نہ کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دماغی امراض کے مریضوں کے لئے ادویات کے استعمال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ بتایا کہ ایسے مریضوں کی صحت برقرار رکھنے میں خاندان اور رشتہ داروں کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے افسردگی بڑھانے کے عوامل کا بھی ذکر کیا ۔ سائیکالوجسٹس نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر ٹریرز نے ذہنی امراض کے مریضوں کو علاج معالجہ کے بارے میں سوالات بھی کئے ۔

متعلقہ عنوان :