سکھر اسمال ٹریڈرز عبدالستار ایدھی مرحوم کے خدمت انسانیت کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے شہر میں چندہ مہم شروع کریگی

بدھ 11 جنوری 2017 23:03

سکھر۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کیلئی16جنوری سے شہر میں چندہ مہم شروع کریگی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں سکھر اسمال ٹریڈرز کا اجلاس صدر حاجی محمد جاوید میمن کی زیر صدارت تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں منعقدہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھاکہ عبدالستار ایدھی کا نام انسانیت کی خدمت کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے طویل عرصے تک دکھی انسانیت سمیت ہر بچے، چھوٹے، بڑے اور پریشان حال شخص کی دلی لگن ، محنت اور فکر کے ساتھ بے لوث خدمت کی، ان کے انسانیت کے مشن کو جاری رکھنا ہم سب پر بھی فرض ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے ایدھی فائونڈیشن کے لیے سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے 16جنوری پیر سے چندہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔شہر کے اہم تجارتی مراکز، شاہراہوں، رہائشی علاقوں کا دورہ کر کے ایدھی فائونڈیشن کیلئے فنڈز جمع کرینگے۔ اس موقع پر اجلاس میں مرحوم عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :