ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے محنت کش کی کینسر میں مبتلا بچی کے علاج کی ہدایت

بدھ 11 جنوری 2017 23:03

سکھر۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے خانپور مہر کے غریب مزدور علی حسن شیخ کی کینسر میں مبتلا بچی شہزادی شیخ کے حوالے سے اخبارات اور سوشل میڈیا کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر گھوٹکی کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ بچی کے علاج کا فوری طور پر بندوبست کیا جائے اور تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں اس حوالے سے ہونے والی ہر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :