Live Updates

وزیر اعلی بچوں کو خود لے کروالدین کی نشستوں پر گئے، جذباتی مناظر دیکھ کر شہباز شریف کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے

بچھڑے ہوئے جگرگوشوں کے ملنے پرماں باپ کی خوشی دیدنی، فرط جذبات سے خوشی کے آنسو جھلک پڑے

بدھ 11 جنوری 2017 22:58

وزیر اعلی بچوں کو خود لے کروالدین کی نشستوں پر گئے، جذباتی مناظر دیکھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کوبازیاب کرانے کے بعدا ن کے والدین سے ملا نے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران رقت آمیز اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئی- وزیر اعلی شہباز شریف بازیاب کرائے گئے بچوں کو خودلے کر ان کے ماں باپ کی نشستوں پر گئے اور ان سے ملایا- ماں باپ اپنے بچھڑے ہوئے جگر گوشوں کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جھلک پڑی- اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف کی آنکھوں میں بھی بچوںاور والدین کی محبت دیکھ کر خوشی کے آنسو آگئی-ماں باپ اپنے جگر گوشوں کو گلے سے لگا کر پیار کرتے رہے اور بچے بھی بچھڑے والدین سے ملکر خوشی سے روپڑی- گمشدہ اور لا پتہ بچے جنہیں بازیاب کراکر ان کے والدین سے ملایا گیا ہے ان کا تعلق صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ ایک بچے کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کے والدین کو افغانستان میں ٹریس کر لیا گیا ہے تا ہم اس بچے کو دیگر ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا جائے گا -

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :