وزیراعلیٰ بلوچستان کا گورنر سندھ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار

مرحوم ایک انتہائی نفیس انسان ، بہترین منصف اور آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے ، ثناء اللہ زہری

بدھ 11 جنوری 2017 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کیلئے عظیم نقصان قرار دیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک انتہائی نفیس انسان ، بہترین منصف اور آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر اصولوں کی پاسداری کی اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کی بجائے اپنا منصب چھوڑنے کو ترجیح دی اور کبھی بھی قانون و آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے انتقال سے ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہوسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور سوگوارخاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ فرمائے۔

متعلقہ عنوان :