شاہداقبال کا گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 11 جنوری 2017 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز (پریم) یونین CBA کراچی ڈویژن کے صدر سیدشاہداقبال، حاجی محمدنصراللہ خان، چوہدری محمدآصف، جام محمد رفیق، پیرخان، عاطف عباس، محمدسلیم صدیقی، محمدشفیق، عبدالحق، محمداسلم، محمدعمران، محمدکامران، راجہ ضیاالرحمن اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ھوئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ رب کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی تلقین کی۔