کنو نیرایم کیوایم ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے چاررکنی وفدکا سینٹرل جیل کراچی کادورہ

میںاسیرایم کیوایم کے رہنمائوںڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشا،ارکان رابطہ کمیٹی قمرمنصور ، گلفرازخان خٹک ودیگرذمہ داران وکارکنان سے ملاقات اب وہ وقت زیادہ دورنہیںجب جیلوںمیںاسیرایم کیوایم رہنماء دیگروذمہ داران اورکارکنان ہمارے درمیان ساتھ ہونگے ، ڈاکٹر فاروق ستار

بدھ 11 جنوری 2017 22:56

کنو نیرایم کیوایم ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی سربراہی میں رابطہ کمیٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پا کستان )کے کنو نیر ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی سربراہی میںایم کیوایم کے چاررکنی وفدنے سینٹرل جیل کراچی کادورہ کیااورایم کیوایم کے اسیر رہنمائوں وکارکنان سے ملاقات کی۔ایم کیوایم کے وفدمیںرابطہ کمیٹی کے رکن سیدفیصل سبزواری،رکن رابطہ کمیٹی وسندھ اسمبلی میںقائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن اورڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا شامل تھے۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سینٹرل جیل کراچی میںاسیرایم کیوایم کے رہنمائوںڈپٹی کنوینرزسیدشاہدپاشاارکان رابطہ کمیٹی قمرمنصور ، گلفرازخان خٹک اوردیگرذمہ داران وکارکنان سے ملاقات کی اوران کی ثابت قدمی پرانہیںخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ وہ وقت دورنہیںجب ایم کیوایم اسیر رہنماء دیگرو کارکنان ہمارے درمیان ساتھ ہونگے اورتحریک کے مشن ومقصدعملی جدوجہدمیںاپناکرداراداکرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جھوٹے مقدمات اورقیدوبند کی صوبتیںایم کیو ایم کے رہنمائوںاور کارکنان کوان کے مشن ومقصدسے جدانہیںکرسکتی اورنہ انہیںخوف ذدہ کرسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے حوصلے بلندہیںاوراپنی منزل پرپہنچ کردم لیںگے اور مظلوم ومحکوم عوام کوان کاجائزحق دلائینگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان ملک سے ناانصافیوںاورکرپشن کامکمل خاتمہ چاہتی ہے اورچاہتی ہے کہ ملک کا اقتدار غریب ومتوسطہ طبقے کے لوگوںکے ہاتھوںمیںآئے تاکہ ملک میںحقیقی معنوںمیںجمہوریت نافذ ہو۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سیدشاہدپاشا،قمر منصور اور گلفرازخان خٹک سمیت جیلوں میںتمام اسیررہنمائوںاورکارکنان کوان کی ثابت قدمی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی،اسیروںکی رہائی ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی اوراسیری کے دوران اسپتال میںزیرعلاج ایم کیوایم ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل کی صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعائیںکیں۔اس موقع پرسیدشاہدپاشا،قمرمنصور،گلفرازخان خٹک اور دیگراسیرذمہ داران وکارکنان نے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںوفدکی آمدپران کاپرتپاک استقبال کیااورانہیںگلے لگاکرگرم جوشی مظاہرہ کیا۔