گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مرحوم کی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا بالخصوص پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا کر مرحوم نے جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر فاروق ستار

بدھ 11 جنوری 2017 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے گو رنر سندھ و سابق چیف جسٹس آف پا کستان سعید الز ما ں صدیقی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کااظہا ر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مر حو م کی خد مات کو مدتو ں فر اموش نہیں کیا جا سکے گا بالخصو ص پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا کر مر حو م نے جر أت اور استقا مت کا مظا ہرہ کیا، ان کی رحلت سے جو خلاء پید ا ہوا اس کو پر نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحو م نے قانون کے شعبے میں گراں قدر خد مات سر انجام دیں، ان کے فیصلے تا ریخ کا حصہ رہیں گے جبکہ قانون کا طالب علم ان کاوشو ںسے استفاد ہ کر تا رہے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ سعید الز ما ں صدیقی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے ۔انہو ں نے مر حو م کے پسماندگا ن سے دلی تعزیت اور ان کی مغفرت کی دعا کر تے ہو ئے کہا کہ اللہ پا ک مر حو م کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام اور سوگو ار لو احقین کو صبر وجمیل عطا ء فر ما ئے۔