ملازمہ طیبہ تشددکیس میں نیاموڑ،سپریم کورٹ کارائے عثمان کھرل کیخلاف تحقیقات کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 21:38

ملازمہ طیبہ تشددکیس میں نیاموڑ،سپریم کورٹ کارائے عثمان کھرل کیخلاف ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :سپریم کورٹ میں ملازمہ طیبہ تشددکیس نے نیاموڑ اختیارکرلیاہے،سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی رائے عثمان کھرل کیخلاف تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں جب طیبہ کے مبینہ والد سے استفسار کیا گیا تھا تو محمد اعظم کا کہنا تھا کہ رائےعثمان کھرل کی گاڑی میں اسلام آباد آئے۔ رائے عثمان کھرل کا ملوث جج راجہ خرم سے کیا تعلق ہے؟ اس کا پتا لگانے کیلئے عدالت نے فیصل آبادکے حلقہ 56سے ایم پی اے رائے کھرل عثمان کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیاہے۔عثمان کھرل کا کہنا تھا کہ میں اعظم کو جانتا تک نہیں۔ مجھے طیبہ کیس کا بھی کچھ پتا نہیں ہے۔عدالت مجھے بلائے گی تو میں حاضر ہو جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :