صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقدم رکھا اور ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت نے مرحوم کے بیٹے افنان صدیقی کو فون کر کے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔