لاہور، سوئی ناردرن گیس کمپنی کا پنجاب میں گزشتہ شام 6 سے ہفتے کی شام 6بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بندکرنے کا فیصلہ

بدھ 11 جنوری 2017 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پورے پنجاب میں گزشتہ شام 6بجے سے ہفتے کی شام 6بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن نے سی این جی ایسوسی ایشن کو اس بارے میںآگاہ کردیا ہے۔یہ فیصلہ گھریلو استعمال میں اضافے اور سردی کی شدّت کے باعث کیا گیا۔ (سعید)