راولپنڈی،دیرینہ دشمنی ،فائرنگ،ٹرین اور ٹریفک حادثات میں4خواتین اور1بچی سمیت 9افراد جاں بحق ، خاتون شدید زخمی

�فراد کا قاتل فرار کی کوشش میں خود بھی ٹریفک حادثے کی نذر

بدھ 11 جنوری 2017 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) دیرینہ دشمنی ،فائرنگ،ٹرین اور ٹریفک حادثات میں4خواتین اور1بچی سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جبکہ6افراد کا قاتل فرار کی کوشش میں خود بھی ٹریفک حادثے کی نذر ہو گیافائرنگ کا پہلا واقعہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال میں پیش آیا جہاں طلباکی2 گروپوں میں تصادم کے بعد صلح کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اسلامی جمعیت طلبا کا رکن توقیر عباسی شہہ ر گ میں گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیاجانی نامی طالبعلم کا دوسرے ساتھی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیاتوقیر عباسی کالج میں دونوں کی صلح کروا رہا تھا کہ باہر سے آنے والے کالج کے ایک سابق طالبعلم نے توقیر پر سیدھا فائر کیا جو اس کی شہہ رگ میں لگ کر منہ میں پھنس گیا جس سے موقع پر اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ جھگڑا کرنے والے طلبا موقع سے فرار ہو گئے متوی توقیر عباسی کالج میں بی ایس سی کا طالبعلم تھا جو مری کا رہائشی ہونے کے ناطے کالج ہاسٹل میں مقیم تھاتوقیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم اعلیٰ نے 2روز قبل اس کی رکنیت کی باقاعدہ منظوری دی تھی اور ابھی اس کا حلف ہونا باقی تھا فائرنگ کا دوسرا واقعہ واہ کینٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر حمزہ نامی شخص نے نامعلوم افراد کے ہمرا ہ میاں خان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے میاں خان کی بیوی فوزیہ،بیٹا احتشام، ملازم جاوید اور3سالہ ثنا کے علاوہ رضیہ اور روبینہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ کلثوم بی بی زخمی ہو گئی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم فرار کے دوران حمزہ نامی ملزم پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میںدم توڑ گیا ادھر مریڑچوک کے قریب65سالہ خادم بی بی زوجہ محمد افضل ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر دم توڑ گئی محمدعثمان سکنہ ٹکال کلرسیداں حال دھمیال کیمپ نے ادھرتھانہ صدر بیرونی پولیس کوبتایا کہ سوزوکی کیری نمبربی ایف961جس کوڈرائیور محمدسرمد مسعود تیزرفتاری سے چلارہاتھاوالد کو ٹکرماردی جس سے وہرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :