این ایف آئی ایس پر عمل درآمد حکومت کی اہم ترجیح ، آسان معاشی سہولیات کیلئے معاشی گروتھ اور معاشی استحکام کا ہونا ضروری ہے، اسحاق ڈار

بدھ 11 جنوری 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چوتھی قومی نیشنل انکلیوژن کونسل کے اجلاس کی صدارت کی،اسحاق ڈار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ این ایف آئی ایس پر عمل درآمد حکومت کی اہم ترجیح ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آسان معاشی سہولیات کیلئے معاشی گروتھ اور معاشی استحکام کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف آئی ایس کے اسٹیک ہولڈر نے تعاون،نظرثانی اور ریفارم کے حوالے سے مضبوط کمٹمنٹ دکھائی ہے۔

اسحاق ڈار نے این ایف آئی سی کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا،گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن اکاؤنٹ اسکیم کی ترقی کیلئے اسٹیٹ ہولڈرز نے کمپنی میٹنگ میں غور وخوض کیا ہے،اس سے ملک میں ڈیجیٹل سسٹم میں بہتری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ٹی اے سکیم کے حوالے سے کے اہم خدوخال بارے آگاہ کیا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک نے بتایا کہ برانچ کے بغیر کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد اس سکیم کا نام آسان موبائل اکاؤنٹس کا نام دیا گیا۔

انہوں نے ایس بی پی،پی ٹی اے،نادرا اور دیگر اداروں کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے نادرا دیری فیکٹس کاسٹ کی حوالے سے پیش کی گئی سفارشات بارے آگاہ کیا،سفارشات پر عملدرآمد کے بعد اس سسٹم کی منظوری دی گئی ہے،اجلاس میں وزارت خزانہ سمیت دیگر اداروں کے اہم حکام نے شرکت کی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :