وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی کیڈٹ کالج برائے خواتین مردان کی رواں سال کلاسزکا اجراء ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:37:25 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:37:25 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:35:38 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:35:38 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:35:38 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:35:36 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 20:57:54 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 20:54:52 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 20:54:52 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:33:51 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 22:33:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی کیڈٹ کالج برائے خواتین مردان کی رواں سال کلاسزکا اجراء یقینی بنانے کی ہدایت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کیڈٹ کالج برائے خواتین مردان کی رواں سال کلاسزکا اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوںنے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں کی آئوٹ سورسنگ کو بھی جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واٹر سپلائی اینڈ سینٹیشن کمپنیز کے تمام ڈویژنل سربراہان کا اجلاس بلا کر ایک جامع اور قابل عمل ماڈل تیارکریں جس کے تناظر میں منصوبے مشتہر کئے جائیں۔

ہم صفائی کا ایک مربوط سسٹم چاہتے ہیں۔وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح کے دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کررہے تھے ۔صوبائی وزیر محمد عاطف ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی سی مردان، چیف پراجیکٹ آفیسر برائے اعلیٰ تعلیم ، چیف ایگزیکٹیوآفیسر واٹر سپلائی اینڈ سنٹیشن کمپنی مردان، مردان کیڈٹ کالج برائے خواتین کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ نے رواں سال کیڈٹ کالج کی کلاسسز شروع کرنے کیلئے اپریل تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کالج کیلئے ٹیچنگ اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کیلئے مجوزہ سیلیکشن کمیٹی سے بھی اتفاق کیا۔اجلاس کوبتایا گیا کہ گریڈ 17 اور اُس سے اوپر اور گریڈ 17 سے نیچے کے سٹاف کی سیلیکشن کیلئے علیحدہ علیحدہ سٹینڈر ڈفارمیٹ بنایا گیا ہے۔

اس فارمیٹ سے اجلاس نے اتفاق کیا ۔وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج مردان کیلئے تاحال کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کے رولز اختیار کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ بعدازاںوقت کے ساتھ ضرورت کی بنیاد پر ترامیم کی جا سکتیں ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج کے کیمپس کی تعمیر کیلئے محکمہ زراعت کی اراضی حاصل کرنے کے سلسلے میں

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/01/2017 - 22:35:36 :وقت اشاعت