ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 11 جنوری 2017 22:32

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ پسٹل ‘گھڑی ‘موٹرسائیکل اور مویشی لے اڑے، ڈکیتی کی پہلی واردات فرید ٹائون میںہو ئی یہاں محمد یاسر کے گھرپر نامعلوم ملزمان نے دستک دی ،ملازم نے دروازہ کھولا تو 4 نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر گھر میں داخل ہو ئے اور گھر میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی‘ پسٹل اور گھڑی وغیرہ کل مالیتی 87ہزارروپے لوٹ کرفرارہو گئے، دوسری واردات فرید ٹائون قصاب چوک میںہو ئی یہاں شام کے وقت شکیل اپنے دوست برہان کے ہمراہ بغیر نمبرموٹرسائیکل پر شہر آرہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا اور موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ روپے چھین کرفرارہو گئے، تیسری واردات جی ٹی روڈ پر 87/9-Lکے قریب ہوئی یہاں عباد احمد کا ملازم اشرف ڈیری فارم پر موجود تھا کہ 4نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر فارم سے ایک بھینس ‘دو گائے و بچھڑا کل مالیتی9لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :