مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوری اہم اجلاس 14جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا
اجلاس میں ملکی سیا سی صورتحال ،سندھ میں قومی اسمبلی کی دونشستوں پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف ضمنی انتخابات میں دینی جماعتوں کے مشترکہ طور پر حصہ لینے کی حکمت عملی اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جے یو آئی (ف)کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے صوبے اپنی رپورٹ پیش کریں گے
بدھ 11 جنوری 2017 20:43
(جاری ہے)
اجلاس 15جنوری کو بھی جاری رہے گا ۔ صدسالہ عالمی اجتماع میں پوری دنیا میں جمعیت کے نام سے کام کرنے والے جمعیت اکابرین تشریف لائیں گے اسی طرح حرمین شریفین کے امام الشیخ عبد الرحمن السدیس بھی عالمی سیشن سے خطاب کریں گے ترجمان کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے کے حوالے سے بھی پارٹی کے اس اہم اجلاس میں غور کیا جائے گا اور پارٹی کی شوری اس حوالے سے فیصلہ کرے گی بیان میں حکومتی اتحادی جماعت نے واضح کیا ہے اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کے دہشت گردی کے خلاف اقدا مات ملک کو فائدہ ہوا ہے تاہم دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے بلکہ دہشتگردی کوئی بھی کرے اس کیخلاف قانون ہر کت میں آنا چاہیے ۔
پارٹی کی صد سالہ کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 13جنوری کو شام پانچ بجے سب آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے پارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سندھ میں ضمنی انتخابات میں بھرپورحصہ لیا جائے گا اور جب سے جے یو آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے تب سے پی پی نے اپنے فیصلے کو گول مو ل کر دیا ہے الیکشن لڑنا جے یو آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے ۔)مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.