پشاور، پولیس نے کاروائی 15کلو گرام وزنی بم ناکارہ بناشہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نواز دیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان نے بروقت کارروائی کے دوران تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 15کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنانے والے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 9جنوری کو تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کارخانو مارکیٹ میں جی بی پلازہ کے سامنے کافی دیر سے ایک مشکوک ہتھ ریڑی کھڑی ہے جس میں مالٹے وغیرہ پڑے ہیں اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارخانو روڈ کو ٹریفک اور عام آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم کو طلب کرلیا جنہوں نے ہتھ ریڑی میں مالٹوں کے نیچے چھپایا گیا گیس سلنڈر برآمد کرکے اس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کردی جسے اہلکاروں نے واٹر چارج کے ذریعہ ناکارہ بنا دیا اور پشاور کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ، اگر یہ بم پھٹ جاتا تو اس سے بڑے پیمانے پرجانی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، مذکورہ آپریشن میں حصہ لینے والے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو چیف کیپٹل پولیس آفیسر محمد طاہر خان کی جانب سے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا تھا اس ضمن میں گزشتہ روز پولیس لائن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ ٹیم کے سب انسپکٹر ارشاد علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ادریس، ہیڈکانسٹیبل زاہد الرحمن اور کانسٹیبل خان گل کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیااس موقع پر سی سی پی او نے بی ڈی یو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی ڈی یو اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ طریقہ اور دلیری سے بروقت کارروائی کے دوران پشاور میںتباہی کا جو منصوبہ ناکام بنایا ہے اسے نہ صرف عوام نے سراہا بلکہ محکمہ کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی اسی طرح فرض شناسی وایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں کیونکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :